نئی دہلی::سکم سیکٹر میں چین اور بھوٹان سے متصل ٹرائجكشن میں واقع ڈوكلام میں چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے درمیان فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ وہاں سب ٹھیک ہے اور کسی طرح کی فکرمندی کی بات نہیں ہے۔
جنرل راوت نے شمال مشرقی خطہ خاص طور پر سلی گوڑی میں دفاعی پہلوؤں پر آج یہاں منعقدہ ایک سیمینار کے دوران الگ سے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ "سب ٹھیک ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے”۔
اس سے پہلے اسی پروگرام میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے کہا کہ چین کی طرف سے حقیقی کنٹرول لائن کی بار بار خلاف ورزی اور ڈوكلام میں اس کی سرگرمیاں

