راجوری میں در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں،9 ستمبر

فوج کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر دو ملی ٹنٹوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی تحویل سے جنگی سامان اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ در اندازی کی کوششوں کے متعلق انٹلی جنس ایجنسیوں اور جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے موصولہ اطلاعات پر فوج نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب نوشہرہ سیکٹر کے لام علاقے میں آپریشن شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو مار گرایا گیا اور جائے موقع سے اب تک جنگی سامان سمیت گولہ و بارود بر آمد کیا گیا’۔
برآمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 2 اے کے 47 رائفلیں اور ایک پستول شامل ہے۔
پوسٹ کے مطابق علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

Share This Article