مفتی ناصر الاسلام کے چچا جان ڈاکٹر مفتی طاہر شارجہ میں انتقال کر گئے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

یہ خبر انتہائی رنج و غم سے دی جاتی ہے کہ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کے چچا مفتی محمد طاہر سابق ڈائریکٹر انڈین میڈسنز شارجہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔ جموں و کشمیر کے مختلف سیاسی ، سماجی ، فلاحی ، سول سوسائٹی سے وابستہ ارکان نے موصوف کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاہے۔ مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلم پرسنل بور ڈ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات سے اراکین مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔

مرحوم کے فرزند مفتی منیر احمد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعائیں کی گئی۔ اجتماعی فاتح خوانی کا فیصلہ خاندان کے معزز افراد کے ساتھ مشاورت کے بعد ہو گا جس کی اطلاع دی جائے گی۔

Share This Article