یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ورکروں کی باقاعدگی اب تک ایک لاکھ ورکروں کو آن لائن رجسٹر کیا گیا۔ درابو

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں:وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے آج قانون ساز اسمبلی میں راجیو شرما کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی مختلف زمروں کے ورکروں کی نوکریوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے ایک نقش راہ اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب تک ریاست کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ ایک لاکھ کیجول اور دیگر ورکروں کو محکمہ خزانہ کے ساتھ آن لائن درج کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر درابو نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص کو محکمہ خزانہ میں قوانین کی عمل آوری کے بغیر کنٹریکچول یا عارضی بنیادوں پر تعینات نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آج کی تاریخ میں بے روزگار انجینئرنگ یا ڈپلوما ہولڈروں کو آر ای ٹی اور آر ای زیڈ کی طرز پر انگیج کرنے سے متعلق کوئی بھی پالیسی نہیں ہے ۔
اس موقعہ پر علی محمد ساگر نے ضمنی سوال پوچھ کر نوکریوں باقاعدہ بنانے کے عمل پر ہو رہی پیش رفت کی تفصیلات طلب کیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے