اننت ناگ میں تین ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،27 اگست

جنوبی ضلع اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا کر تین معاونین کو قابل اعتراض مواد سمیت دھر دبوچا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران تین ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عمیق مشتاق زرگر ولد مشتاق احمد زرگر ساکن کریوا کالونی بجبہاڑہ، اشفاق احمد ڈار ولد یعقوب ڈار ساکن ڈار محلہ آرونی، شاہد احمد گارڈ ہانجی ولد ثنااللہ ساکن ڈار محلہ آرونی کے بطور کی ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ معاونین کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین،23پستول گولیوں کے راونڈ اور دو گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کئے۔
انہوں نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مذکورہ افراد لشکر ہینڈلرز کی ہدایت پر ضلع اننت ناگ میں تخربی سرگرمیوں کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article