سرینگر:حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق ’گیٹ وے آف شہر خاص ‘کی تعمیر کو بناوٹی اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بنیادی مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا ہے ،ایسے اقدامات سے لوگوں کو کوئی راحت نہیں ملے گی ۔
انہوں نے پی ڈی پی ۔بھاجپا مخلو ط حکومت کو ہدف تنقید بنا تے ہوئے کہا کہ شہر خاص میں ’گیٹ وے‘(باب الاقبال)کھولنے سے لوگوں کوکوئی راحت تب تک نہیں مل سکتی جب تک نہ بنیادی مسئلہ کو حل نہیں کیاجاتاہے۔
میرواعظ نے کہاکہ شہر خاص کے شہری برسوں سے انتظامیہ کی طرف سے ہراسانی کا سامنا کررہے ہیں اورعوام کو ایسی تعمیر کرنے سے راغب کرکے کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بابا داود خاکی پل کے قریب ’باب الاقبال‘ کی نئی تعمیر کے ضمن میں سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے تحریر کہ’دہائیوں سے شہر خاص میں مکینوں کو کرفیو ، قدغن اور ہراسانی کاسامنا کررہے ہیں اور ایسے بناوٹی اقدامات سے کوئی خاطرخواہ نتائج برآمد نہیں ہونگے۔‘
یاد رہے کہ کئی برسوں بعد شہر خاص میں گیٹ وے کی تعمیر مکمل ہوئی ۔اس گیٹ وے کو باب الاقبال کا نام رکھا گیا ۔

