سیتا پور،: اترپردیش میں سیتاپور کے کمل پور علاقہ میں آج صبح ایک زبردست سڑک حادثہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبرا سمبلی لوکیندر سنگھ سمیت چار افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بجنور کے نورپور اسمبلی حلقے سے بی جے پی ممبر مسٹر سنگھ اپنی کار سے لکھنؤ میں منعقد انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کے لئے آرہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کمل پور علاقے میں قومی شاہراہ پر صبح سوا پانچ بجے ان کی کار کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسٹر سنگھ اور ان کے دو محافظین کے علاوہ ٹرک کلینر کی موقع پر ہی موت ہوگی۔ جبکہ کار ڈرائیور زخمی ہے۔
حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ کار کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا۔
حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتنا زبردست تھا کہ کار کو کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا گیا۔
لوکیندر سنگھ کے انتقال پر گورنر رام نائک، وزیراعلی آدتیہ ناتھ یوگی، اور دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی۔
یو این آئی۔