دہلی میں شدید گرمی سے لوگوں کو راحت نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دہلی میں شدید گرمی سے لوگوں کو راحت نہیں

نئی دہلی، 8 جون : قومی راجدھانی دہلی کے باشندگا ن کو جمعہ کے روز بھی شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس کے ارد گرد رہنے کا اندازہ ہے۔
دہلی میں آج صبح سے کم از کم درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو کہ اس موسم میں معمول سے چار ڈگری زیادہ ہے۔ گزشتہ روز کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا جوکہ اس موسم میں معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 56 فیصد رہی ۔
محکمہ موسمیات نے شام کے وقت جزوی طور پر آسمان میں بادل چھائے رہنے اور بجلی گرجنے کی پیشگوئی کی ہے۔
یو این آئی.

Share This Article