اننت ناگ میں غیر قانونی شراب یونٹ کا پردہ فاش، 8 گرفتار:پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 10 اگست

اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی شراب تیار کرنے والے ایک یونٹ کا پردہ فاش کرکے دیسی شراب کا ایک بڑا ذخیرہ ضبط کیا اور اس سلسلے میں 8 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ پولیس نے جان تھجی وارا میں ایک اینٹ بٹھے، جس کا مالک تنویر احمد ہے، کے معمول کے معائنے کے دوران بڑی مقدار میں دیسی شراب اور اس کو تیار کرنے کے سامان کو ضبط کیا۔انہوں نے کہا جائے وقوعہ سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 13 ہزار 6 سو روپیے نقد جو شراب فروخت کرنے سے حاصل آمدنی تھی، بھی ضبط کر لی گئی۔

موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Share This Article