ریاسی حملہ:منوج سنہا نے جاں بحق ہونے والے بس ڈرائیور کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 10 اگست

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز یہاں راج بھون میں ریاسی ملی ٹنٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے بس ڈرائیور وجے کمار کی اہلیہ رینو شرما کو تقریری نامہ دیا۔بتادیں کہ وجے کمار ساکن ریاسی، یاتریوں سے بھری اس بس کا ڈرائیور تھا، جس پر ریاسی میں 9 جون کو ملی ٹنٹوں نے حملہ کر دیا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے بس ڈرائیور کو نشانہ بنایا تھا اور بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 یاتریوں کی موت جبکہ 33 زخمی ہوگئے تھے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو راج بھون میں وجے کمار کی اہلیہ رینو شرما کو تقرری نامہ دیا اور اہلخانہ کو جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ ریاسی وشیش پال مہاجن اور وجے کمار کے دیگر اہلخانہ بھی موجود تھے۔

Share This Article