پونچھ :لائن آف کنٹرول پر جاری تناﺅ وکشیدگی کی صورتحال کے سبب آئے روز بر صغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولی باری کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے ،جس میں آر پار جانی نقصان بھی ہوجاتا ہے ۔پیر کے روز پونچھ سیکٹر میں حد متارکہ پر (بیٹ حملے ) میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں مقیم دفاعی ترجما ن نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں بارڈر ایکشن ٹیم (بیٹ ) کے ایک حملے میں فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ فائر نگ کا یہ واقعہ پونچھ کے کر ما را سیکٹر میں پیش آیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فضائیہ کی مدد سے ادھمپور میں واقع فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پونچھ سیکٹر میں ہی فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنادیا ،جس دوران ایک در انداز فوج کی کارروائی میں ازجان ہوا۔(مزید تفصیلات کا انتظار ہے )
