لداخ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Graphic shows large earthquake logo over broken earth and Richter scale reading

سری نگر، 20 مئی

لداخ یونین ٹریٹری میں پیر کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

نیشنل سیٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لداخ میں پیر کی صبح 5 بجکر 49 منٹوں پر زلزلے کے جھٹکے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

تاہم اس زلزلے سے کسی قسم کے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

قبل ازیں جموں وکشمیر میں 18 مئی کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ ہوئی تھی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے

Share This Article