نیوز میڈیا نمائندوں کے ایکریڈیٹیشن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/27فروری
جموںوکشمیر کے میڈیا برادری کی بار بار کی درخواستوں کے پیش نظر محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے نیوز میڈیا کے نمائندوں کے ایکریڈیٹیشن فارم جمع کرنے کے لئے درخواستوں کی تاریخ میں 10 مارچ 2023ءشام4 بجے تک توسیع کی ہے۔

اَہل میڈیا اَفراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اَپنی درخواستیں مکمل کر کے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ڈی آئی پی آر دفتر جموں/ سر ی نگر میں مذکورہ تاریخ اور وقت پر جمع کریں۔

Share This Article