لاہور پہنچتے ہی گرفتار ہوں گے نوازشریف ۔ مریم نواز ، ہیلی کاپٹر سے پہنچایا جائے گا جیل

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم کے ساتھ پاکستان واپس لوٹ رہے ہیں ۔ وہ جمعہ کی صبح لندن سے روانہ ہوئے ہیں۔ پاکستان کی نیوز ویب سائٹ ‘ڈان’ کے مطابق نواز اور مریم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 6:15 بجے تک پہنچیں گے۔ دونوں اتحاد ایئرویز کی فلائٹ ۔ ای وائی 243 سے ابو ظہبی کے راستے سے آرہے ہیں۔

لندن سے نکلنے سے پہلے مریم نے ٹویٹر پر تصویریں شیئر کیں۔ایک تصویر میں دونوں کلثوم نواز سے وداعی لیتے نظر آ رہے ہیں جو لندن کے ایک اسپتال میں داخل ہیں۔نوزا نے کہا اپنی اہلیہ کو اللہ کے بھروسے چھوڑ کر پاکستان لوٹ رہا ہوں۔

لاہور پہنچتے ہی گرفتار ہوں گے نوازشریف ۔ مریم نواز ، ہیلی کاپٹر سے پہنچایا جائے گا جیل
اس تصویر میں نواز شریف اپنی اہلیہ سے وداع لیتے نظر آ رہے ہیں اس دوران ان کے ساتھ بیٹی مریم بھی موجود ہیں اور ماں سے دور جانے کے احساس سے ان کی آنکھیں بھی ہوئیں نم۔

فلائٹ میں ریکارڈ ایک ویڈیو میسیج میں نواز نے کہا ، ‘ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ۔میں جتنا کر سکتا تھا میں نے کیا ۔مجھے 10 سال کی سزا سنائی گئی ہے اور مجھے سیدھے جیل پہنچایا جائے گا لیکن میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی شہری یہ جانیں کہ میں یہ سب ان کیلئے کر رہا ہوں”۔

بتادیں کہ نواز اور مریم کو لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی گرفتار کیا جائے گا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔ جانکاری کے مطابق انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔ مریم نواز نے اپنے بچوں کیلئے ٹویٹ کیا کہا، "میں نے اپنے بچوں کو کہا ہے کہ اس مشکل حالات میں بہادری سے کام لیں لیکن بچے تو بچے ہیں ۔الوداع کہنا کافی مشکل تھا۔

نواز شریف کی گرفتاری کے مد نظر لاہور اور اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے انتطامات کئے گئے ہیں۔پورے لاہور شہر میں 10،000 پولیس اہلکار تعینات ہیں اور اہم راستوں کو شپنگ کنٹینرس کے ذریعے بلاک کیا گیا ہے ۔واضح ہو کہ شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ۔نواز (پی ایم ایل۔این) نے آج ایئر پورٹ تک مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ پناما پیپر لیک کے بعد ان کے خلاف چل رہے بد عنوانی کے تین معاملوں میں ایک (ایون فیلڈ جائیداد معاملہ) میں انہیں کچھ ہی دن پہلے عدالت نے 11 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Share This Article