جنوبی ضلع اسلام آباد میں سڑک حادثہ ،ایک ہلاک

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اسلام آباد :کاٹسو اسلام آباد میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک شخص ازجان ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ ایک کار زیر نمبر JK03A/8369کو بجبہاڑہ ۔پہلگام روڑ پر حادثہ آیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کار اسلام آباد سے سلر پہلگام کی طرف جارہی تھی ،جس دوران کاٹسو ،سری گفوارہ کے مقام پر اسے حادثہ پیش آیا ۔

بتا یا جاتا ہے گاڑی کا ڈرائیور اچانک گاڑی پر قابو کھو بیٹھا جسکی وجہ سے گاڑی پلٹ گئی اور ایک ستون کے ساتھ ٹکر ا گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ اس دلخراش سڑک حادثے میں مظفر احمد ساکنہ اشاجی پورہ نامی شہری شدید زخمی ہوا۔زخمی شہری کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کےلئے اسپتال میں داخل کیا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے