کشمیر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 8 اپریل

ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے وادی کشمیر میں 12 اپریل یعنی جمعہ سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے احکامات صادر کئے ہیں۔

متعلقہ محکمے کے حکمنامے کے مطابق سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ سری نگر میونسپل حدود سے باہر آنے والے اور دوسرے اضلاع کے سکولوں میں نئے اوقات کار صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔

ڈی ایس ای کے کی طرف سے پیر کو جاری اس حکمنامے میں متعلقہ اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ حکم/ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کئے جانے والے کسی بھی انحراف کا سنجیدہ نوٹ لیا جائے گا۔

Share This Article