حج 2019 کیلئے ریاستوں کا کوٹہ جاری ،ریاست جموں و کشمیر کیلئے الگ سے کوٹا ہوگا

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

رواں برس محرم کے بغیر حج کا فریضہ اداکرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین بھی سفر محمود پر جارہی ہے

سرینگر /06جنوری: حج کمیٹی آف انڈیا نے 2019حج کوٹا جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اترپردیش سے آنے والی درخواستوں کی تعداد 34397 ہے جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آبادی کو دیکھتے ہوئے 27682 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں جبکہ ریاست جموں و کشمیر کیلئے حج کوٹا الگ سے جاری کایا جارہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق شاید ہی ایسا کوئی مسلمان ہوگا جس کے دل میں حج کی سعادت حاصل کرنے کی حسرت نہ ہو ، یہی وہے کہ سفر حج کیلئے درخواست دہندگان کی نگاہیں قرعہ اندازی پر مرکوز رہتی ہیں۔ قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد ہی درخواست دہندگان کو سفر مقدس پر جانے کا موقع ملتا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج کوٹہ جاری کردیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مرتبہ یوپی سے حج کیلئے فارم بھرنے والے سبھی عازمین کو سفر حج پر جانے کا موقع مل سکتا ہے۔ قرعہ اندازی کے بغیر بھی سبھی درخواست دہندگان کو حج کے سفر پر بھیجا جاسکتا ہے۔حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو جنرل کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 23 ہزار 900 لوگ سفر حج پر جائیں گے جبکہ ملک بھر سے دو لاکھ 67 ہزار 261 لوگوں نے سفرحج کیلئے فارم بھرے ہیں۔حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاست جموں و کشمیر کیلئے حج کوٹا کو الگ سے مشتہر کیاجارہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر مسلم اکثریتی والی ریاست ہونے کی بناء پر حج کوٹادیگر ریاستوں کے بنسبت کئی گنا زیادہ ہوتا ہے اسلئے ریاست کیلئے الگ سے کوٹا فراہم کیا جاتا ہے۔ ادھر اترپردیش سے 34397 لوگوں نے فارم بھرا ہے جبکہ کمیٹی کے ذریعہ اترپردیش کو 27682 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔اسی طرح سے راجستھان میں درخواست دہندگان کی تعداد 10750 ہے اور 4471 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ ہریانہ میں 3145 فارم بھرے گئے ہیں اور 1281 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ اترپردیش کے کوآرڈینیٹر حاجی یعقوب کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ سیٹ کو دیکھتے ہوئے درخواست فارم کافی کم آئے ہیں۔ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے سیٹ کا کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ کوٹہ اترپردیش کو ملتا ہے۔اترپردیش سے آنے والی درخواستوں کی تعداد 34397 ہے جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آبادی کو دیکھتے ہوئے 27682 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ ایسے میں سیٹ اور درخواست فارم کا جو فرق ہے وہ 6715 ہے۔ کوآرڈینیٹر حاجی یعقوب کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے پاس 17418 سیٹیں ایسی ہیں ، جو بہار ، آسام ، آندھرا پردیش اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں سے بچ رہی ہیں۔ ایسے میں آبادی کو دیکھتے ہوئے یوپی کو بچی ہوئی زیادہ سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں اور سبھی لوگ یوپی سے حج کے سفر پر جاسکتے ہیں۔ اترپردیش میں قرعہ اندازی کا انعقاد نہ کئے جانے کیلئے ہم نے متعلقہ افراد کو لکھا بھی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں برس ہندوستانی خواتین جو بغیر محرم کے حج کرنے کی خواہش رکھتی ہے کو بغیر محر م حج پر جانے کو منظوری ملی ہے اور روا ں برس 3ہزار خواتین بغیر محرم کے حج پر جارہی ہے ۔

Share This Article