کپوارہ میں جنگجو معاون گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 15 فروری

پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے لال پورہ علاقے میں ایک جنگجو معاون کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ باردو بر آمد کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کپوارہ پولیس، فوج کی 28 آر آر اور سی آر پی ایف کی 162 بٹالین کی ایک ٹیم نے کپوارہ کے گنڈ ماچر برج پر مشترکہ ناکہ لگا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے سفید رنگ کا ایک بیگ اٹھائے ایک شخص کو مشکوک حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا جو لال پورہ سے گنڈ ماچر کی طرف آ رہا تھا۔بیان میں کہا گیا: ‘فوری کارروائی انجام دیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے مذکورہ شخص کو دھر لیا گرچہ اس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی’۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص نے اپنی شناخت رفیق احمد گنائی ولد غلام احمد گنائی ساکن لال پورہ کے طور پر کی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے ایک پستول، ایک پستول میگزین، 10 گولیاں، 2 ہینڈ گرینیڈ اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں یو ایل اے (پی) کے متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن لال پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article