پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 26 مئی

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول کی قیمت 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹررہی۔

تیل کی مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
عالمی سطح پر، ہفتے کے آخر میں، یو ایس کروڈ 1.21 فیصد بڑھ کر 77.80 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 0.83 فیصد بڑھ کر 82.19 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل تھیں۔
شہر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی۔۔۔94.72………………87.62
ممبئی–104.21…………….92.15
چنئی…………100.75…………….92.34
کولکتہ……………..103.94…………….90.76

Share This Article