راج ناتھ نے جموں و کشمیر کے ڈی جی پی سے حملے کی تفصیلات مانگی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Vasco: Home Minister Rajnath Singh with Defence Minister Manohar Parrikar and DG, Indian Coast Guard Rajendra Singh addresses the media after commissioning of the OPV Sarathi at Goa Shipyard Ltd. Vasco on Friday. PTI Photo (PTI9_9_2016_000195A)

نئی دہلی، : (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید سے ٹیلیفون پربات کرکے جموں میں فوج کے کیمپ پر ہوئے مسلح حملے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

پولیس ڈائرکٹر جنرل نے مسٹر سنگھ کو فوج کے کیمپ پر مسلح حملے سے متعلق معلومات سے آگاہ کیا اور صورت حال سے نمٹنے کے لئے کی جا رہی کارروائی کی تفصیلات بتائیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ اس سلسلے میں وزیر دفاع اور جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہے اور وزارت حالات پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ مسٹر سنگھ نے پولیس ڈائرکٹر جنرل سے کہا ہے کہ مرکز صورت حال سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد دینے کے لئے تیار ہے۔

قابل غور ہے کہ جموں کے مضافات میں واقع سنجووان بریگیڈ فوج کیمپ پر آج علی الصبح مسلح حملے میں فوج کے ایک افسر سمیت چار افراد ہلاک ہو گیا اور متعددزخمی ہو گئے۔

خیال رہے چار سے پانچ مسلح جنگجوﺅں نے صبح تقریبا 4بجکر55منٹ پر سنجووان بریگیڈ فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد جائے وقوعہ کے آس پاس کے تمام اسکولوں کو احتیاطاً بند کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے