گرمائی تعطیلات کے بعد اسکول کل دوبارہ کھلیں گے: سکینہ ایتو

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 7 جولائی

وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے پیر کو کہا کہ کشمیر بھر کے تمام تعلیمی ادارے منگل کو گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل جائیں گے۔

ایک خصوصی بات چیت میں سکینہ ایتو نے کہا کہ تمام اضلاع کے میونسپل علاقوں کے تحت آنے والے اسکول، پرائمری سے 12ویں جماعت تک صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر دیہی علاقوں کے اسکول بالترتیب صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ک طلباء گھر پہنچنے کے بعد ایک گھنٹہ کا وقفہ لیں گے اور دو گھنٹے تک آن لائن کلاسز میں شرکت کریں گے۔

Share This Article