کپوارہ میں آتشزدگی ،3رہائشی مکانات خاکستر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:سرحدی ضلع کپوارہ میں دوران شب کو اُس وقت لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی جب بٹہ پورہ گاﺅں میں اچانک شعلے نمودار ہوئے ۔اطلاعات کے مطابق بٹہ پورہ کپوارہ میں ذولفقار خان نامی شہری کے مکان سے جمعرات کی شب ساڑھے11بجے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے تیزی کے ساتھ پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ اس قدے بھیانک اور شدید تھی کہ اِس نے آنا ً فا ناً مزید کئی مکانات کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ہولناک آتشزدگی کی واردات میں 3رہائشی مکانات اور ایک گاﺅ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوئے ۔

متاثرین میں ذوالفقار احمد خان، ظہور احمد خان اور فیاض احمد خان شامل ہیں۔ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ۔فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے