کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک دو مارٹر شیل بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 29 ستمبر

ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک کے ہیرا نگر علاقے میں دو پرانے مارٹر شیل بر آمد کئے گئے جن کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک کے ہیرا نگر علاقے سیکٹر کے پتی میرو علاقے میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں ہل چلانے کے دوران دو مارٹر شیل دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کسان نے اس کے متعلق پولیس اور بی ایس ایف کو مطلع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے ان ماٹر شیلوں کو بر آمد کرکے ان کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔یو این آئی

Share This Article