بڈگام: نابالغ لڑکی کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر،جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں نابالغ لڑکی کو رہائشی مکان میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز خانصاحب بڈگام میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب 19سالہ دوشیزہ کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا، چنانچہ اہل خانہ نے اس کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔

یو این آئ

Share This Article