نیوزی لینڈ: کورونا کی ’دوسری لہر‘ جاری، آکلینڈ کے لاک ڈاؤن میں 12 دنوں کی توسیع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے باہر بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں لاک ڈاؤن میں مزید 12 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آکلینڈ سے آگے بڑھ گئی ہے، ایک دن میں ملک میں مقامی منتقلی کے 12 مزید کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے 2 متاثرین آکلینڈ سے باہر رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب کورونا سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ہندوستان دنیا کا چوتھا متاثر ترین ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان میں یومیہ ساڑھے 64 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ادھر برطانیہ نے فرانس سے آنے والوں کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کیاہے۔ برطانیہ نے اپنی 14 دن قرنطینہ کی فہرست میں فرانس، نیدرلینڈز اور دیگر 3ملکوں کو بھی شامل کرلیا ہے، فہرست میں شامل ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن لازمی طور پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا، فرانس نے جوابی اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Share This Article