آسٹریلیا کو شکست، انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتح

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
  • نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو ماؤنٹ منگانوئی میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو جیتنے کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔

انڈیا نے 217 رنز کا ہدف منجوت کالرا کی سنچری کی بدولت 39 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

منجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ آف دی میچ کے حقدار بھی قرار پائے۔

میچ آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ انڈین بلے باز شبمن گل کے حصے آیا۔

Image captionمنجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی

آسٹریلیا کی جانب سے جوناتھن مارلو نے 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

انڈیا کی جانب سے ایشان پوریل، شوا سنگھ، کملیش ناگرکوٹی اور انوکول رائے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انڈیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو ہرایا تھا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے