سرینگر کے مضافاتی علاقہ پارمپورہ سے لشکر کمانڈر گرفتار؛ ندیم ابرار متعدد تشددآمیز واقعات کیلئے ذمہ دار۔ پولیس کیلئے بڑی کامیابی/آئی جی پی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28جون: پولیس نے سوموار کودعویٰ کیا ہے کہ لشکرطیبہ سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر کوپارمپورہ میں دوران ناکہ ایک گاڑی سے گرفتار کرلیا گیا ہے جو متعددتشددآمیز واقعات میں ملوث تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق انسپکٹر جنرل کشمیر زون وجے کمار نے ٹویٹر پر لشکر طیبہ کے ایک اعلیٰ کمانڈری کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ کمانڈر ندیم ابرار کو اُس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ ایک آلٹو گاڑی میں سفر کررہا تھا ۔ آئی جی پے نے کہا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر پولیس اور فورسز نے پارمپورہ میں ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے ایک آلٹو گاڑی گزری جس کو روک کر اس سے لشکر کمانڈر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جو پولیس کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔ پولیس نے کہا ہے کہ ندیم ابرار کئی تشدد آمیز واقعات کیلئے ذمہ داری ہے اور اس کی گرفتاری سرینگر میں جنگجوئیانہ سرگرمیوں پر روک لگانے کے تناظر میں اہم پیشرفت ہے ۔

Share This Article