سرینگر:وادی کشمیر کے میدانی علاقوں بارشیں اور بعض بالائی علاقوں میں تازہ برفباری سے رات کے درجہ حرارت میں بہتری آئی ہے جبکہ شدید کی لہر کا زور اور خشک موسم کا تسلسل ٹوٹ کیاگیا ۔ادھر پیر کی رات سے مسلسل ہو رہی زبردست برفباری کی وجہ سے کنٹرول لائن کے قریب واقع کئی علاقوں کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
کشمیر وادی میں پیر کی رات سے تازہ بارشوں اور بارفباری کا سلسلہ شروع ہوا ،جو وقفے وقفے سے منگل کو دن بھر جاری رہا ۔میدانوں علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے وادی کشمیر میں منفی درجہ حرارت کا زور بھی ٹوٹ گیا ۔مسلسل دو ماہ وادی کشمیر میں رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس دوران طویل ترین خشک موسمی صورتحال سے اہلیان کشمیر کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے ایک افسر نے تعمیل ارشاد کو بتایا کہ وادی کشمیر میں منفی درجہ حرارت اور خشک موسم کا تسلسل بھی ٹوٹ گیا ،انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں تازہ بارشوں اور برفباری سے بہتری بھی آئی اور شدید سردی کی لہر کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں رات کا درجہ حرارت (کم ازکم درجہ حرارت )2.2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ان کا کہناتھا کہ پہلگام میں کم ازکم درجہ حرارت 1.2ڈگری،گلمرگ میں منفی4.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
آج رات 12بجے شدید سردی کا پہلا مرحلہ ’چلہ کلان ‘ کی مدت بھی ختم ہوجائیگی ۔ادھر کرگل میں کم ازکم درجہ حرارت منفی15ڈگری اور لہیہ میں منفی11.9ڈگری کم ازکم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔جموں میں بھی ابر آلود مطلع رہنے سے رات کے درجہ حرارت میں بہتری ریکارڈ کی گئی ۔
جموں شہر میں رات کا درجہ حرارت 8.6ڈگری ،بٹوت میں یہ درجہ حرارت 7.7ڈگری ،بانہال میں 5.2ڈگری ،بھدرواہ میں4.9ڈگری اور ادھمپور میں8.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ادھر خبر رساں ادارے یو این آئی کشمیر میں پیر کی رات سے مسلسل ہو رہی زبردست برفباری کی وجہ سے کنٹرول لائن کے قریب واقع کئی گاو¿وں کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
افسران نے بتایا کہ زبردست برفباری کی وجہ سے سادھنا ٹاپ، رازداں درہ، جی گلی اور پھرکیان کی جانب جانے والی سبھی سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔دوار سے پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کے ایک افسر نے بتایا کہ رازدان درہ کے علاقے میں شدید برفباری ہونےکی وجہ سے سڑکوں پر تین فٹ تک برف جمع ہو گئی جبکہ باندی پورہ سے سرحدی شہر گریز کی رازدان پاس علاقے میں اس مرتبہ کم برفباری ہونے سے ٹریفک عام ہے۔
افسرنے بتایا کہ باندی پورہ۔گریز روڈ پر ٹریفک آمدورفت کا فیصلہ سڑکوں کی حالت دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔تازہ اطلاعات ملنے تک برفباری جاری ہے۔سادھنا ٹاپ پر تقریبا چھ انچ تک برف جمع ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے کپواڑہ۔ تنگ دھار شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت کو معطل کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ جنوری کے پہلے ہفتہ کے دوران سادھنا ٹاپ پر ہوئی زبردست برف باری کی وجہ سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے ایک افسر سمیت گیارہ افراد کی موت ہوگئی تھی۔

