شوپیان میں عام شہری ہلاکتیں انتہائی افسوسناک 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

فورسز کو عام شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھنا چاہئے /ممبر اسمبلی و چی اعجاز میر
جموں /27جنوری /کے پی ایس
شوپیان میں تین نوجوانوں کی ہلاکت کو بد قسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے ممبر اسمبلی وچی اعجاز احمد میر نے کہا ہے کہ حالات سے نمٹنے کے دوران فورسز کو کم طاقت کا استعمال عمل میں لانے کے علاوہ عام شہریوں کے تحفظ کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔ موصولہ بیا ن کے مطابق پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی وچی شوپیان اعجاز احمد میر نے شوپیان میں فورسز کے ہاتھوں عام شہری ہلاکتوں پر سخت اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو بد قسمتی سے تعبیر کیا ہے ۔اعجاز احمدمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وادی کشمیر میں عام شہری ہلاکتوں پر فوری طور روک لگائی جائے جبکہ امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فورسز کو کم سے کم طاقت کا استعمال کرنے کے علاوہ عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا نا چاہئے ۔اسی دوران اعجاز میر نے شہری ہلاکتوں پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دکھ زدہ خاندانوں کیساتھ اظہار تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ غم زدہ خاندانوں کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں (آمین ) ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے