کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار/ سی بی آئی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں/18 مارچ
سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی )نے ہفتے کے روز کٹھوعہ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کو شکایت موصول ہوئی کہ کٹھوعہ میں ہیڈ کانسٹیبل کام نپٹانے کی خاطر سائل سے رشوت کا تقاضہ کرہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ہیڈ کانسٹیبل کو سائل سے تین ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔معلوم ہوا ہے کہ آزاد گواہوں کی موجودگی میں ہیڈ کانسٹیبل سے رشوت کی رقم ضبط کی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت مشتاق احمد کے بطور ہوئی ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔یو این آئی

Share This Article