سعودیہ نے اسرائیل جانے والی بھارتی پروازوں کو فضائی راستہ دے دیا: نتن یاہو

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ”ایئر انڈیا“ کو اسرائیل کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز واشنگٹن میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے بھارتی ایئرلائن ”ایئرانڈیا“ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری جانب سعودی حکام اور ایئر انڈیا انتظامیہ کی جانب سےابھی تک اسرائیلی وزیر اعظم کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایئر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کےلئے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ایئرلائن نے گزشتہ ماہ سعودی فضائی حدود کی اجازت ملنے کادعویٰ کیاتھا جب کہ بھارتی ایئرلائن نےاسرائیل کےلئےہفتہ وار 3 پروازوں کابھی اعلان کیاتھا۔ دوسری جانب سعودی ایوی ایشن نے بھارتی ایئرلائن کو اسرائیل کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت کی تردید کی تھی۔

Share This Article