’کورم ‘ کی عدم موجودگی ،ایوان اسمبلی کی کارروائی 10منٹ کےلئے ملتوی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر:قانون ساز اسمبلی میں بدھ کو ”کورم“ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی 10منٹ کےلئے ملتوی کردی گئی اور اس موقعے پر ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد گریزی نے حکومت کو ایوان کی کارروائی چلانے کےلئے درکار ممبران کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

بدھ کو اسمبلی میں صنعت و حرفت محکمے کے مطالبات زر پر بحث جاری تھی ۔ایوان میں اسپیکر کویندر گپتا کی غیر حاضری کے باعث ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد خان گریزی کی نگرانی میں کارروائی جاری تھی اور کانگریس پارٹی سے وابستہ ایم ایل اے بانہال اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔

اسی دوران اپوزیشن پارٹیوں سے وابستہ بعض ممبران نے ڈپٹی اسپیکر کی توجہ ایوان میں ”کورم“ مکمل ہونے کی جانب مبذول کرائی۔ضوابط کے تحت اسمبلی کی کارروائی چلانے کےلئے کم از کم23ممبران کی ایوان میں موجودگی ضروری ہوتی ہے لیکن جب نذیر احمد گریزی نے گنتی عمل میں لائی تو حاضرممبران کی تعداد درکار تعداد سے بہت کم تھی۔

اس موقعے پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے وابستہ پارٹیوں کے بیشتر ممبران ایوان سے غیر حاضر تھے۔چنانچہ کورم مکمل نہ پاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دس منٹ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔کے ایم ا ین نمائندے کے مطابق جس وقت یہ صورتحال پیش آئی، اُس وقت ایوان میں پی ڈی پی بھاجپا مخلوط سرکار کے صرف دو وزراءحکومت کی نمائندگی کررہے تھے جن میںپی ڈی پی سے وابستہ امداد و بازآبادکاری کے وزیر جاوید مصطفےٰ میر اور بی جے پی سے وابستہ صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش شامل ہیں ۔

ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد خان گریزی نے اس صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے جاوید مصطفےٰ میر سے کہا کہ حکومت کو ایوان میں مکمل کورم کی موجودگی کو یقینی بنانے کےلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔انہوں نے ایوان کی کارروائی میں ممبران کی عدم دلچسپی پر افسوس کا اظہار بھی کیااور حکومت سے کہا کہ وہ ایوان کی کارروائی کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے