پٹن :ذہنی طور معذور شخص کا حملہ، 4 افراد زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پٹن :(کے پی ایس ):شمالی قصبہ پٹن میں ایک ذہنی طور معذور کے حملے میں چار افراد زخمی ہوئے .معلوم ہوا ہے شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ پٹن میں یہ واردات رونما ہوئی ،جس کا پولیس نے سنجیدہ نوٹس لیا.

رپورٹس کے مطابق عبدالمجید ڈار نامی ذہنی طور پر معذور شخص نے چیک جمال میر پٹن گائوں میں ایک تیز دھار ہتھیار سے اپنے ہی گائوں کے چار افراد پر حملہ کیا .جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے

معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی شب کو پیش آیا .زخمیوں میں علی محمد ڈار ،نذیر احمد ڈار ،عبدالخالق ڈار اور فاروق احمد شامل ہیں ،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ،جن میں ایک کو سرینگر منتقل کیا گیا جسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے .’

پولیس نے واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیا اور تحقیقات شروع کردی .

Share This Article