بی جے پی مسلم مکت بھارت چاہتی ہے: اویسی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
اورنگ آباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کیا ہے۔ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ بی جے پی مسلم مکت بھارت چاہتی ہے، جبکہ آر ایس ایس دلت مکت بھارت چاہتا ہے۔

دلتوں اور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے اویسی نے کہا "مسلمانوں اور دلتوں کو اب بیدار ہونا پڑے گا کیونکہ بی جے پی اس ملک کو مسلم مکت بھارت بنانا چاہتی ہے، جبکہ آر ایس ایس اسے دلت مکت بھارت بنانا چاہتا ہے۔”

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی: فوٹو پی ٹی آئی۔

یہاں ‘میم’ اور ‘بھیم’ کے اپنے پرانے نعرہ کو دہراتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا، ‘میں دلتوں سے بھی کہنا چاہ رہا ہوں کہ آپ کا غریب بھائی آپ کے سامنے کھڑا ہوا ہے۔’ بتا دیں کہ اویسی میم کا استعمال مسلمانوں، جبکہ بھیم لفظ کا استعمال دلتوں کے لئے کرتے ہیں۔

اویسی نے تین طلاق بل پر نریندر مودی حکومت کی بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، اس قانون کا مقصد مسلم بچوں کو جیل میں ڈالنا اور مسلم خواتین کو سڑک پر لانا ہے۔ یہی اس قانون کا اصل مقصد ہے ۔بشکریہ اردو نیوز 18

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے