یوم جمہوریہ کی تقریبات ،سیکورٹی سخت ،ایڈوائزری جاری

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SKS seal

سرینگر :26جنوری کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا ہے ۔شیر کشمیر اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے احسن انعقاد کے لئے اس کے گرد ونواح میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ راستوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔ادھر جموں وکشمیر پولیس نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر اہلیان ریاست کو الرٹ رہنے کی درخواست کی ہے۔

26جنوری کے پیش نظر وادی کشمیر میں سیکورٹی انتظامات کو سخت کردیا ہے۔سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہر اور اس کے مضافات میں مختلف مقامات پر ناکے بٹھائے گئے ہیں ،جہاں گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق اگرچہ جنگجوو¿ں کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے ،تاہم سیکورٹی فورسز یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر کوئی چانس نہیں لینا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کو شمال وجنوب میں پے درپے دو ہیڈ گرینڈ دھماکے ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی اور کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ۔

شیر کشمیر اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے احسن انعقاد کے لئے اس کے گرد ونواح میں سیکورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا ہے۔ کسی بھی نا خوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے شیر کشمیر اسٹیڈیم کے گردونواح میں ریاستی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس انتظامیہ نے مشتبہ نقل وحرکت پر نظر رکھنے کے لئے نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔ سری نگر میں کئی ایک حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

امسال بخشی اسٹیڈیم کے بجائے وادی میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگئی ۔کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب جانب والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز پہلے سے ہی الرٹ پر ہیں۔ تاہم سوپور میں حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے پیش نظر مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے فیلڈ کمانڈروں کو اپنے اپنے علاقوں میں صورتحال پر قریبی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ادھر ریاستی پولیس نے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر اہلیان ریاست کو الرٹ رہنے کی درخواست کی ہے۔ لوگوں سے کسی بھی جگہ گری پڑی لاوارث چیز کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کرنے اور کسی بھی مشتبہ شخص یا چیز کو دیکھتے ہی پولیس کو اس کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے کہاگیا ہے۔

یوم جمہوریہ کی تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام پولیس تھانوں اور چوکیوں کے سربراہوں کو چوبیسوں گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہنے کے لئے کہا گیا ہے۔ ریاستی پولیس نے یہ اپیلیں اور ہدایات جن کو ایڈوائزریز کا نام دیا گیا ہے، یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پیش نظر جاری کردی ہیں۔

پولیس نے ان ایڈوائزریز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے اپنے ٹویٹر اور فیس بک کھاتوں کا استعمال کیا ہے۔ ریاستی عوام کے نام جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ’آپ سے مسافر گاڑیوں ، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں بشمول بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن، شاپنگ کمپلیکس و مالز اور اسپتالوں میں الرٹ رہنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ ڈائل 100 چوبیسوں گھنٹے کام کرتا ہے۔ آپ کسی بھی وقت کوئی بھی انفارمیشن شیئر کرسکتے ہیں‘۔ بشکریہ یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے