ائمہ مساجد اور علمائے کرام ظلم کیخلاف آواز بلند کریں/یاسین ملک

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرکار طلبہ کے مستقبل کو تاریک بنانے کے درپے 
متحدہ مزاحمتی قیادت کے پروگرام کے تحت لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک نے مسجد بلا ل دی بنڈ سرینگر میں نما ز جمعہ کے موقعہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ائمہ مساجد اور علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے موجودہ صورتحال اور جاری ظلم و تشدد پر بولیں کیونکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ان کی ذمہ داری ہے ۔یاسین ملک نے کشمیری نوجوان کو فوجی گاڑی سے باندھنے والے میجر کو ایورڈ دینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ۔انہوں نے سرکار پر الزام عائد کیا کہ سرکار طلبہ کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر ان کے مستقبل کوتاریک بنانے کے درپے ہے اور پولیس کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیری اور مسلمان ہونے کا دعوی ٰ کرتے ہیں لیکن جب مقید طالب علموں کی مائیں اوربہنیں ان کے پاس جاتے تو وہ ناشائستگی کی حدیں پار کرنے میں کوئی شرم محسو س نہیں کرتے ہیں

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے