کشمیر میں ایک روزہ ہڑتال اور پابندیوں کے بعد معمولات زندگی بحال

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر//یوم آزادی کے موقع پر ایک روزہ ہڑتال اور سخت سیکورٹی پابندیوں کے بعد وادی کے بیشتر حصوں میں بدھ کے روز معمولات زندگی بحال ہوگئے ۔یوم آزادی کے موقع پر کل وادی میں علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر مکمل ہڑتال کی گئی۔انتظامیہ نے درالحکومت سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ہونے والی یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظر جنگجوؤں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے سری نگر سیول لائنز اور بالائی شہر میں سخت سیکورٹی پابندیاں عائد کردی تھیں جن کے تحت بخشی اسٹیڈیم کی طرف جانے والے تمام راستوں بشمول مہاراجہ بازار، نمائش کراسنگ، مگرمل باغ، مہجور نگر برج، وزیر باغ، جواہر نگر، آلوچی باغ اور سولنہ کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا تھا جبکہ تقریباً تمام علیحدگی پسند لیڈران کواپنی اپنی رہائش گاہوں پر نظر بند یا زیر حراست رکھا گیا تھا۔ یو ا ین آئی)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے