گزشتہ 3برسوں کے دوران195سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کاانکشاف

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Clashes erupted in Soura locality of Srinagar on Wednesday after forces launched a crackdown in the area...Photo's By:-Shah Jehangir

جموں: گزشتہ 3برسوں کے دوران195سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کاانکشاف کرتے ہوئے ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ سال2017سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیزثابت ہواکیونکہ اس دوران48فورسزاور30پولیس اہلکاراپنی جانیں گنوابیٹھے ۔کے این ایس نمائندے کے مطابق بھاجپاسے وابستہ رُکن قانون سازکونسل رمیش ارورہ کی جانب سے پوچھ گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیراعلیٰ جن کے پاس امورداخلہ کاقلمدان بھی ہے،نے ایوان بالاکویہ جانکاری فراہم کی کہ پچھلے تین برسوں یعنی 2015،2016اور2017کے دوران جموں وکشمیرمیں جنگجوئیانہ سرگرمیوں سے جڑے تشددمیں فوج ،فورسزاورریاستی پولیس کے195اہلکارمارے گئے۔انہوں نے محکمہ داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمارظاہرکرتے ہوئے کونسل کوبتایاکہ سال2017حالیہ کچھ برسوں میں سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے سب سے زیادہ ہلاکت خیزرہاکیونکہ پچھلے برس ملی ٹنسی کی مختلف وارداتوں کے دوران کل78سیکورٹی اہلکارمارے گئے جن میں48فوجی وفورسزاہلکاراور30پولیس اہلکاربشمول ایس پی اوﺅزشامل ہیں ۔کونسل میں فراہم کردہ جانکاری میں وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ سال2016کے دوران کل74سیکورٹی اہلکارازجان ہوئے جن میں 58فوجی وفورسزاورپولیس کے16اہلکارشامل تھے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سال 2015میں 43سیکورٹی اہلکارجنگجوئیانہ وارداتوں کے دوران اپنی جانیں گنوابیٹھے جن میں فوج وفورسزکے33اورریاستی پولیس کے10اہلکارشامل ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے