نئی دہلی:حوالہ اسکنڈل کی تحقیقات کوسمیٹے ہوئے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے آج یعنی18جنوری کوپٹیالہ ہاﺅس کورٹ نئی دہلی میں 7مزاحمتی لیڈروں سمیت لگ بھگ ایک درجن ملزمان کیخلاف چارج شیٹ داخل کرےگی ۔خیال رہے12جنوری کوکیس کی سماعت کے دوران این آئی اے کے قانونی صلاح کارنے عدالت کویہ جانکاری فراہم کی تھی کہ اگلی سماعت کے روزملزمان کیخلاف چارج شیٹ داخل کیاجائیگا۔ادھربزرگ مزاحمتی لیڈرسیدعلی گیلانی نے این آئی اے کے ہاتھوں گرفتارمزاحمتی لیڈروںکے صبروتحمل کو پوری قوم کےلئے باعث صد افتخارقراردیا۔کے این ایس کومعلوم ہواکہ کشمیر میں مبینہ طورپرگڑبڑھ پھیلانے اورمختلف نوعیت کی علیحدگی پسندانہ سرگرمیوںکیلئے حوالہ نیٹ ورک اوردیگرغیرقانونی ذرائع سے رقومات حاصل کرنے کی پاداش میں 6ماہ قبل اوراسکے بعد گرفتارکئے گئے7کشمیری مزاحمتی لیدروں نعیم خان ،الطاف شاہ،ایازاکبر،پپرسیف اللہ ،معراج کلوال ،شاہدالاسلام اورفاروق ڈارعرف بٹہ کراٹے ،کشمیری تاجرظہوروٹالی ،فوٹوجرنلسٹ کامران یوسف ،جاویداحمداوردیگرکئی ملزمان کیخلاف قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے آج یعنی 18 جنوری کوپٹیالہ ہاﺅس کورٹ نئی دہلی میں چارج شیٹ داخل کرےگی ۔خیال رہے 12جنوری کوجب اس عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی تھی توNIAکے قانونی صلاح کارنے بتایاکہ قومی تفتیشی ایجنسی نے ملزمان کیخلاف چارج شیٹ تیارکرلیاہے تاہم یہ چارج شیٹ کیس کی اگلی سماعت کے روزعدالت میں داخل کیاجائیگا۔این آئی اے وکیل کی جانب سے بیان قلمبندکرانے کے بعدپٹیالہ ہاﺅس کورٹ کے جج ترون شیراوت نے کہاکہ اب فنڈنگ کیس کی اگلی سماعت رواں ماہ کی 18تاریخ کویہاں ہوگی ۔ادھرسرینگرمیںجاری کردہ اپنے ایک بیان میں حریت(گ)چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ الطاف احمد شاہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، نعیم احمد خان، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، ظہور احمد وٹالی، کامران یوسف، جاوید احمدکا صبروتحمل ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور پوری قوم کے لیے باعث صد افتخار ہے۔

