شوپیان کا زخمی شہری 27روز بعد زندگی کی جنگ ہار گیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر:27روز قبل جنگجوﺅں اور سیکورٹی کے درمیان شوپیان میں ہوئی خونین معرکہ آرائی کے دوران زخمی شہری منگل کو زندگی کی جنگ ہار گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ایوب ساکنہ ملو چھتر گام نامی شہری کو بٹہ مرن ونہ پورہ شوپیان میں معرکہ آرائی کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا ۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ معرکہ آرائی27روز قبل19دسمبر2017 کو ہوئی تھی ،جس دوران مذکورہ مہلوک شہری کو تین گولیاں لگی تھیں ۔یاد رہے کہ اس جھڑپ کے دوران دو جنگجو اور ایک شیر خوار بچے کی ماں ازجان ہوئی تھیں ،جبکہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران 50سے زیادہ مظاہرین زخمی ہوئے تھے ۔معرکہ آرائی کے دوران دو رہائشی مکان بھی تباہ ہوگئے تھے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ایوب کو گزشتہ اسپتال سے رخصت کیا گیا تھا ،لیکن منگوار کی صبح اِسکی حالت اچانک خراب ہوئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شہری کے افراد خانہ نے اُسے دوبارہ سرینگر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ،تاہم محمد ایوب نے راستے میں ہی زندگی کی آخری سانس لی ۔

محمد ایوب کی موت کے ساتھ پورا علاقہ سوگوار ہوگیا اور پُر نم آنکھوں کے ساتھ محمد ایوب کی میت کو آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کیا گیا ۔محمد ایوب کے آخری سفر میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے