مژھل کپواڑہ میں کنٹرول لائن پر درندازی کی کوشش ناکام ، دو درانداز ہلاک /پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 30 ستمبر

پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری ایک آپریشن کے دوران دو در انداز جاں بحق جبکہ جائے انکاﺅنٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بر کیا گیا ہے۔

کپوارہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کپوارہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ایک اطلاع پر مڑھل سیکٹر کے کم کادی علاقے میں فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اب تک دو در اندازی کرنے والےملی ٹنٹ مارے گئے’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔پولیس نے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘جائے انکاﺅنٹر سے اب تک 2 اے کے رائفلیں، 4 اے کے میگزین، 90 آر ڈی ایس، 1 پاکستانی پستول، 1 پوچ اور پاکستانی کرنسی کے 21 سو روپیے بر آمد کئے گئے’۔یو این آئی

Share This Article