لشکر چیف ابو دجانہ فرار ؍سنگباز وں کا ہجوم آڑے آگیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر؍25مئی ؍ ؍ الفا نیوز سروس ؍ سنگبازوں کے ہجوم نے پتھرائو کرکے لشکر چیف سمیت کئی جنگجووں کوفرار ہونے کا موقعہ فراہم کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پلوامہ کے ہاکری پورہ علاقے میں فوج فورسز اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر محاصرہ کر لیا جہاں یہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں کئی ایک جنگجو چھپے ہوئے ہیں جن میں لشکر کے چیف ابو دجانہ بھی ہیں ۔چنانچہ فوج نے جب اس علاقے کاآپریشن شروع کر دیا تو پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران وہاں جنگجووںنے محاصرے کئے فوجی اہلکاروںپر فائرنگ کی جس کی وجہ سے باضابط طور پر جھڑپ چھڑ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران اچانک سنگبا زوںکا ہجوم نمودار ہوا جس نے اندھا دھند طریقے سے فوج اور فورسز پر سنگبازی کی جس کی وجہ سے آپریشن میں خلل پڑگیا اور سنگبازی کی وجہ سے جنگجو فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے ۔پولیس کے ایک آفیسر کا ماننا ہے کہ سنگبازوں کا ہجوم ابودجانہ کو فرار ہونے میں مدد گار بن گیا ۔ انہوںنے کہا جب صبح دوسری بار آپریشن شروع کیا گیا تو وہاں سے جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے