مہمان پرندوں کاشکارکرنے والوں کیخلاف مہم،پانچ شکاری بندوقیں ضبط

سوپور؍: ’’مہمان پرندوں کاشکارکرنے والوں کیخلاف مہم‘‘ چھیڑتے ہوئے وائلڈلائف محکمہ نے ’’جھیل وُلرمیں مقامی ساخت 5شکاری بندوق ضبط‘‘ کرلئے ۔متعلقہ حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ مقامی ساخت کے شکاری بندوق ضبط کرکے شکاریوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

براعظم ایشیاء کے سب سے وسیع ترین قدرتی آبی ذخیرہ جھیل وُلرمیں مقامی اورمہمان پرندوں کاغیرقانونی شکارکرنے والے شکاریوں کیخلاف محکمہ برائے تحفظ جنگلی حیات یعنی وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ سرینگرکی ایک ٹیم نے سوپوراوربانڈی پورہ کے درمیان واقع جھیل وُلرمیں اچانک کارروائی شروع کرتے ہوئے شکاریوں سے مقامی ساخت کے5پٹ بندوق ضبط کئے ۔

معلوم ہواکہ جھیل وُلرمیں آبی پرندوں کے غیرقانونی شکارسے متعلق متواترشکایات موصول ہونے کے بعد محکمہ وائلڈلائف کی ایک ٹیم نے سرینگرسے جاکرجھیل وُلرمیں سنیچرکی صبح کارروائی شروع کردی ،اوراس دوران اس بڑے آبی ذخیرے میں مہمان اورمقامی پرندوں کاشکارکرنے کیلئے موجودکئی شکاریوں کورنگے ہاتھوں پکڑکراُن سے مقامی ساخت کے5پٹ بندوق ضبط کرلئے ۔

متعلقہ حکام نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ یہ آپریشن مسلسل شکایات موصول ہونے کے بعدشروع کیاگیاجوہنوزجاری ہے ۔انہوں نے بتایاکہ شکاریوں سے جوپٹ بندوق اورکارتوس ضبط کئے گئے ،وہ انہوں نے مقامی طورپرستمبر2017سے جنوری 2018تک تیارکئے تھے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ غیرقانونی طورپرشکاری بندوق تیارکرنے کیساتھ ساتھ شکاری مہمان اورمقامی آبی پرندوں کاغیرقانونی طورپرشکارکرتے رہے ہیں ،اوراس طرح سے شکاری نے بیک وقت دوطرح کی خلاف قانونی سرگرمیوں کاارتکاب کیاہے ۔

حکام نے بتایاکہ ابھی تک پانچ مقامی ساخت کے شکاری بندوق اوران میں استعمال ہونے والے کارتوس ضبط کئے گئے ہیں جبکہ ابھی آپریشن جاری ہے کیونکہ ہماری معلومات کے مطابق ابھی یہاں شکاریوں کے پاس ایسے مزیدکئی بندوق موجودہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے