مفتی تصدق نے کیا سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی میلے کاافتتاح

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

گلمرگ:سیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی میلے کاافتتاح کرتے ہوئے وزیرسیاحت مفتی تصدق نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ سرمائی کھیلوں اورورثہ کشمیرسے متعلق پروگرام میں شامل ملکی وغیرملکی کھلاڑی اورسیاح یہاں لطف اندوزہونگے ۔

وزیرسیاحت مفتی تصدق حسین نے سنیچرکے روزسیاحتی مقام گلمرگ میں برفانی میلے کاافتتاح کیا،جس دوران یہاں مختلف نوعیت کی سرمائی کھیلوں کااہتمام کیاجائیگا۔معلوم ہواکہ بڑی تعدادمیں ملکی اورغیرملکی کھلاڑی سرمائی کھیلوں بشمول رگبی ،سنواسکوٹرریس،آئس اسکیٹنگ ،اپلائن سکی اورکراس کنٹری میں حصہ لینے کیلئے گلمرگ پہنچے ہیں ۔

سنیچرکے روزریاست کے وزیرسیاحت مفتی تصدق نے جب یہاں سرمائی کھیلوں اورورثہ کشمیر سے متعلق برفانی میلے کاافتتاح کیاتواس موقعہ پرتقریب میں سیکرٹری ٹورازم سرمدحفیظ ،ڈائریکٹرٹورازم محمودشاہ ،منیجنگ ڈائریکٹرگنڈولہ ،سی ای اؤگلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی حنیف بلکی ۔ایگزیکٹوآفیسرانیس احمد،ایگزیکٹوانجینئربشیراحمد،دیگرکئی افسران اورغیرملکی وملکی کھلاڑی اورسیاح بھی موجودتھے ۔ادھر برفانی میلے کاافتتاح کرتے ہوئے وزیرسیاحت مفتی تصدق نے اس اُمیدکااظہارکیاکہ سرمائی کھیلوں اورورثہ کشمیرسے متعلق پروگرام میں شامل ملکی وغیرملکی کھلاڑی اورسیاح یہاں لطف اندوزہونگے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے