پاکستان ایک دہشت گرد ملک :: ڈاکٹر نرمل سنگھ

جموں: (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا کہ پاکستان ایک دہشت گرد ملک ہے جو کشمیر میں پراکسی وار یعنی درپردہ جنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مقصد کشمیر میں افراتفری مچانا ہے۔

نرمل سنگھ جو کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر بھی ہیں، نے بدھ کے روز یہاں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہمیں ایک پراکسی وار کا سامنا ہے۔ پاکستان جو کہ ایک دہشت گرد ملک ہے، اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ کشمیر میں افراتفری مچائی جائے۔ سرکار اس کو ڈیل کررہی ہے۔

سرحد پار فائرنگ، عسکریت اور علیحدگی پسندی سے حکومت ڈیل کررہی ہے۔ مرکزی سرکار کے خصوصی نمائندے دنیشور شرما صاحب لوگوں سے مل رہے ہیں۔ چونکہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے، تو وہ روز کوئی نہ کوئی ایشو کھڑا کرکے اسمبلی کی کاروائی میں رخنہ ڈال رہے ہیں‘۔

بی جے پی کے ایک اور لیڈر ریویندر رینا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو ریاست کے حالات کے لئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس ملک کی مذ مت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’اگر سیکورٹی فورسز نے کشمیر میں جنگجوو¿ں کو مارا تو سیکورٹی فورسز کی تعریف ہونی چاہیے۔ اپوزیشن جماعتیں نیشنل کانفرنس اور کانگریس ایک بار بولیں کہ خوف اور دہشت کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ پاکستان یہاں ہتھیار بھیجتا ہے‘۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے