جے این یو سے ایک اور طالب علم لاپتہ

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File photo

نئی دہلی: نجیب احمد کے بعد اب جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے ایک اور طالب علم لاپتہ ہو گیا ہے ۔ لاپتہ طالب علم کی شناخت مکل جین کے نام سے کی گئی ہے ۔ وہ گزشتہ دو دن سے لاپتہ ہے ۔

پولیس کے مطابق غازی آباد کا رہنے والا مکل جین جے این یو میں اسکول آف لائف سائنس کا طالب علم تھا۔ وہ پیر کو جے این یو آنے کے بعد سے ہی غائب ہے ۔ مکل کے اہل خانہ نے وسنت کنج تھانے میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے ۔

پولیس اور جے این یو انتظامیہ کی مدد سے یونیورسٹی کیمپس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی انکوائری کرائی گئی جس میں مکل پیر کو کیمپس کے مشرقی دروازے سے دوپہر بعد ساڑھے بارہ بجے نکلتے دکھائی دے رہا ہے ۔ اس کے موبائل فون اور سامان کو برآمد کر لیا گیا ہے لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

اس سے پہلے 15 اکتوبر 2016 کو نجیب احمد لاپتہ ہو گیا تھا جسے لیکر جے این یو انتظامیہ اور حکومت اسٹوڈنٹس یونین کے نشانے پر ہیں۔ نجیب کی گمشدگی اپوزیشن کے لئے ایک بڑا ایشو بن گیا ہے ۔ سی بی آئی اسے اب تک تلاش نہیں کر پائی ہے ۔یو این آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے