ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی:بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ گھریلوبازار میں گاڑی مالکوں پر بھاری پڑ رہا ہے ۔ راجدھانی میں دلی میں آج ڈیزل کی قیمت 60.81 روپے فی لیٹر فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے ۔ پٹرول 70.62 روپے فی لٹر ہوگیا۔

حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پچھلے سال 15 اکتوبر سے دونوں ایندھنوں کی قیمتیں یومیہ بنیاد پر طے کئے جائیں گے اور اس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ نئے سال میں ڈیزل کی قیمت دہلی میں 1.17 روپے ایک لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔ دہلی میں 31 دسمبر کو 59.64 روپے کے مقابلے میں ڈیزل آج 60.81 روپے فی لیٹرہو گیا ۔ پٹرول کی قیمت 95 پیسے فی لیٹر اضافے سے 69.67 روپے کے مقابلے میں 70.62 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اعلی سطح پر 68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ۔چار میٹروں شہروں میں، ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 64.67 فی لیٹر ہے ۔ چنئی میں 64.09 روپے اور کولکتہ 63.47 روپے فی لیٹر ہے ۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 78.51 فی لیٹر ہے ۔ کولکتہ میں پٹرول 73.36 روپے ہے اور چنئی 73.21 روپے فی لیٹر ہے ۔یو این آئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے