وادی کشمیر
جموں :ریاستی حکومت نے ایوان ِ اسمبلی میں اس بات کا خلاصہ کیا کہ جموں وکشمیر میں430کنال اراضی فوج وفورسز کی تحویل میں ہے ۔ریاست حکومت نے ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 7ہزار829کنال اراضی فورسز کی تحویل میں ہے ۔
ریاستی حکومت کے مطابق بانڈی میں 5ہزار782.5کنال اراضی ،وسطی ضلع گاندر بل میں2ہزار172.17کنال اراضی ،پلوامہ میں 15ہزار276.4کنال اراضی ،شوپیان میں 4ہزار803.15کنال اراضی اور سری نگر میں4ہزار951کنال اراضی فورسز تحویل میں ہے ۔
بارہمولہ میں 34ہزار598کنال اراضی فورسز تحویل میں ہے ۔بڈگام میں 33ہزار478کنال اراضی ،سرحدی ضلع کپوارہ میں 12ہزار115کنال اراضی فوج وفورسز کی تحویل میں ہے ۔
خطہ لداخ
ریاست حکومت کے مطابق کرگل میں 1لاکھ14ہزار859.13کنا ل اراضی فورسز تحویل میں ہے جبکہ خطہ لداخ کے لہیہ ضلع میں 1لاکھ43ہزار949کنال اراضی فورسز تحویل میں ہے ۔
صوبہ جموں
ریاستی حکومت کے مطابق صوبہ جموں فورسز و دیگر ایجنسیوں کی تحویل میں 5لاکھ1ہزار116کنال اراضی ہے ۔صوبہ کشمیر میں کل ملا کر 3لاکھ 79ہزار817کنال اراضی فورسز کی تحویل میں ہے ۔
