جموں:گورنر این این ووہرا نے جنرل زو ر آور سنگھ آڈیٹوریم میں مفتی محمد سعید کی دوسرے برسی کے سلسلے میں منعقدہ پہلے مفتی میموریل لیکچر کی صدارت کی۔ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ،بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ، بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے علاوہ لاڈ میگند ڈیسائی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔
پہلا مفتی میموریل لیکچر لاڈ مینگند ڈیسائی نے Devolving Power: The British Experience کے موضوع پر دیا ۔ گورنر نے مرحوم مفتی محمد سعید کو ان کی دوسری برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب کے ساتھ اُن کی اُس وقت سے وابستگی رہی ہے جب وہ مرکزی وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔گورنر نے انہیں ایک بلند پایہ¿ کا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ ریاست کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کام کیا۔
گورنر نے مفتی محمد سعید کے ساتھ اُن کی ملاقتوں میں سے کئی واقعات کا ذکر کیا۔ گورنر نے کہا کہ وہ عوامی بہبود کو تقویت بخشنے اور ترقیاتی ایجنڈے کو عملانے کے لئے پُر عزم تھے۔ گورنر نے کہا کہ ہماری ریاست کو داخلی اور خارجی عوامل کی بنا پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے یہاں کا ترقیاتی عمل بھی متاثر ہوا۔ انہوں نے اپیل کی کہ ہم سب کو مل کر ان منفی عوامل کی نفی کر کے اس بات کا عہد کرنا چاہیئے کہ ہم مثبت مقاصد حاصل کرنے کے لئے مل جل کر کام کریں۔
این این ووہرا نے کہا کہ تمام حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ تن دہی اور لگن کے ساتھ شفاف اور جواب دہ طریقے پر کام کریں تاکہ ایک مساوی لائحہ عمل کے تحت مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے انتظامی مشینری کی طرف سے لیت و لعل برتنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ا سے سما ج کے مختلف طبقوں کے مشکلات کو حل کرنے کی کاوشوں کو زک پہنچے گا۔
گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کے مفادات کو بڑھاوا دینے کے دوران انتہائی ہوشیاری سے کام لیا جانا چاہیئے اور اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہیئے کہ ان کی تعلیم اور امتحانی شیڈول میں کوئی خلل نہ ہواور ان کے کیئریر پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔
گورنر نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو Probity in politics and public Life کے موضوع پر انہیں ایک قومی ایوارڈ پیش کیا۔ انہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے نتیش کمار کو مبارک باد دی ۔گورنر نے کہا کہ نتیشن کمار کی انتھک کوششوں اور لگن کی بدولت بہار ترقیاتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوا ہے۔انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔گورنر نے انتہائی مو¿ثر لیکچر پیش کرنے کے لئے لاڈ میگند کا شکریہ ادا کیا ۔
اپنے استقبالیہ خطبے میں خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے مفتی محمد سعید کی شخصیت اور سیاسی و ترقیاتی منظر نامے میں ان کے رول پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ وزیرخزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے خطبہ شکریہ پیش کیا۔ چودھری ذوالفقار علی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا تعارف پیش کیا۔کابینی وزرائ، ارکان قانون سازیہ کافی تعداد میں معزز شہری بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

