تاریگامی نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ ریاست میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے لا اینڈ آرڈر کی برقراری کے لیے استعمال کئے جانے والے پیلٹ گن پر پابندی عائد کی جائے۔
رُکن اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے اسمبلی میں مزید دو قراردادیں پیش کیں۔
انہوں نے قرارداد کے ذریعے مرکزی اور ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ورکرس کی ماہانہ اجرت کم از کم 18000 روپیے مقرر کریں۔
ریاست میں بدعنوانیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاریگامی نے حکومت پر زور دیا کہ اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

